ورلڈ کپ 2023ء: پاکستان کرکٹ ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

Published On 08 October,2023 12:05 am

حیدر آباد دکن: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے سلسلے میں حیدرآباد میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم میدان میں 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف اپنا دوسرا میچ حیدرآباد میں ہی کھیلے گی۔