پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم حیدر آباد سے احمد آباد پہنچ گئی

Published On 11 October,2023 06:41 pm

احمد آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے ٹاکرے کیلئے حیدر آباد دکن سے احمد آباد پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدر آباد دکن سے احمد آباد پہنچی،ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ جمعرات اور جمعہ کو ٹریننگ کرے گی۔

بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے نریندر مودی سٹیڈیم کو مخصوص کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔