ورلڈ کپ 2023ء: آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Published On 12 October,2023 02:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

عالمی ایونٹ کے 10 ویں میچ میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں لکھنئو کے اکانا سپورٹس سٹی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔

ساؤتھ افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا کو پہلے میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔