نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کے دورہ بھارت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔
واضح رہے کہ ذکا اشرف جمعرات کو بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت روانہ ہونگے، جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ دیکھیں گیں۔
بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے ذکا اشرف کوان کے بھارت کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے ۔
ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں، پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آنے پر خوشی کا اظہار کیا، جے شاہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ ذکا اشرف کے بھارت میں قیام کے دوران ان کی دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے ۔