لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے خلاف حاصل کی گئی شاندار فتح غزہ کے ’بہن بھائیوں‘ کے نام کر دی۔
محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام ایکس پر لکھا کہ یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کے لیے ہے، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
وکٹ کیپر بیٹر نے مزید لکھا جیت میں اپنا حصہ ملانے پر خوشی ہے لیکن جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص طور پر عبد اللہ شفیق اور حسن علی جنہوں نے قومی ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔
محمد رضوان نے اپنے پیغام میں حیدرآباد کے عوام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کے عوام نے بہترین میزبانی کی اور مکمل طور پر سپورٹ کیا۔