حیدر آباد دکن: (دنیا نیوز) سری لنکا کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ دیکھ کر سابق بھارتی کرکٹرز بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر عالمی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے، میچ میں محمد رضوان نے 131، عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم نے اہم میچ میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔
سری لنکا کیخلاف میچ میں دونوں پاکستانی بیٹرز کی بلے بازی دیکھ کر سابق بھارتی کرکٹرز وریندر سہواگ، عرفان پٹھان اور وسیم جعفر بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
Kya phainta lagaya. Highest successful WC chase. Brilliant from Pakistan after losing 2 early wickets. Shafique was calm and elegant and Rizwan showing why he is so reliable. Sri Lankan bowling was all over the place and too many extras. #PAKvSL
— Virender Sehwag (@virendersehwag) October 10, 2023
وریندر سہواگ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا پھینٹا لگایا، ورلڈکپ میں سب سے بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا، 2 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے بہترین کھیلا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا ہے کہ عبداللہ شفیق نے اطمینان کے ساتھ خوبصورت اننگ کھیلی اور رضوان نے ثابت کیا کہ وہ اس قدر قابل اعتبار کیوں ہے۔
50 overs of keeping with brilliant from Rizwan. Best player of spin from team Pakistan doing it under pressure for them. #PAKvsSL
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 10, 2023
عرفان پٹھان نے کہا کہ محمد رضوان نے 50 اوور وکٹ کیپنگ کے بعد سنچری بھی بنائی وہ پاکستانی ٹیم میں سپن باؤلنگ کو کھیلنے والے بہترین بیٹر ہیں۔
سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے عبداللہ شفیق کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے دباؤ کو آسانی کے ساتھ سنبھال لیا۔
Abdullah Shafique looked composed from the first ball. Brilliant inning this from him. Handled the World Cup pressure with ease. #PAKvsSL
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 10, 2023
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رضوان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہم نے 5 سنچریاں دیکھیں مگر محمد رضوان نے میلہ لوٹ لیا۔
We got to see 5 centuries today but Rizwan stole the show with his act #PAKvSL #CWC2023 pic.twitter.com/3jKmeQLBq5
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) October 10, 2023