حیدر آباد دکن: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب ہم باؤلنگ کے بعد ڈریسنگ روم میں گئے تو ہم سب کو یقین تھا کہ ہم یہ ریکارڈ ٹوٹل حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر عالمی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے، محمد رضوان 131 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
Impact Player
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
Another win in Hyderabad as we witnessed impactful performances like Hasan Ali s four wickets and Abdullah s brilliant 113 but Rizwan is the winner with his unbeaten 131!#PAKvSL | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/RljPeCEDhV
قومی ٹیم نے اہم میچ میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔
جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب ہم باؤلنگ کے بعد ڈریسنگ روم میں گئے تو ہم سب کو یقین تھا کہ یہ ریکارڈ ٹوٹل حاصل کر سکتے ہیں۔
محمد رضوان نے مزید کہا ابتدا میں 2 وکٹیں گرنے کے بعد میں نے اور عبداللہ شفیق نے بات کی کہ اگر میچ جیتنا ہے تو ہمیں آخر تک کھیلنا ہے اور پھر ہمارا پلان کامیاب ہوا اور ہم نے میچ جیت لیا۔