حیدرآباد دکن: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق ون ڈے میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں سری لنکا کیخلاف آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں اپنے 3000 ون ڈے رنز مکمل کیے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
امام الحق نے یہ سنگ میل 67 ویں اننگ میں حاصل کیا جو کپتان بابر اعظم سے ایک اننگ بہتر ہے جنہوں نے 3000 رنز 68 اننگز میں بنائے تھے، پاکستانی اوپنر فخر زمان اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے بھی 3000 رنز 67 اننگز میں بنا رکھے ہیں۔
جنوبی افریقا کے مایہ ناز سابق بیٹسمین ہاشم آملہ 57 اننگز میں 3 ہزار رنز بناکر تیز ترین تین ہزار او ڈی آئی رنز بنانے والوں میں سر فہرست ہیں، تیز ترین 3000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں پاکستان کے تین بلے باز ہیں جس میں بابر اعظم واحد نان اوپنر ہیں۔