ورلڈ کپ 2023ء: بنگلا دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل آئیں گی

Published On 10 October,2023 02:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بنگلا دیش اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

عالمی ایونٹ کے ساتویں میچ میں بنگلا دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ان ایکشن ہوں گی۔

بنگلا دیش نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ انگلش ٹیم کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔