حیدرآباد دکن: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کا حیدر آباد میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔
حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، پلیئرز نے کوچ اور سٹاف کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں حصہ لیا۔
قومی ٹیم نے جمعہ کو نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد ہفتے کے روز آرام کیا۔
پاکستانی ٹیم لیگ راؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل کل دوبارہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنےدوسرے میچ میں منگل کو سری لنکاسے مقابلہ کرے گی۔