ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے 14 ہزار ٹکٹ جاری

Published On 07 October,2023 10:12 pm

احمد آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے 14ہزار ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شائقین کے لئے ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے گئے۔