سلو اوور ریٹ، سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد

Published On 08 October,2023 06:48 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی شہر دہلی میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، سری لنکا کی ٹیم مقررہ وقت میں 2اوورز پیچھے رہی۔