دھرم شالا: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلا دیش کو 137 رنز سے شکست دیدی۔
بھارت کے دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان 364 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان نے 151 جبکہ جونی بیرسٹونے 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 10, 2023
365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے 4 ، کرس ووکس نے 2 ، لیام لیونگسٹون، مارک ووڈ اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی باؤلنگ لائن کے آگے رنز کی چٹان ثابت ہوئے لیکن اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کو 115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔
— England Cricket (@englandcricket) October 10, 2023
جونی بیرسٹو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہو گئے۔
بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور اور جو روٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہیدی حسن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 10, 2023
کپتان جوز بٹلر اور ہیری بروک 20، 20، جو روٹ 82، سیم کرن 11، کرس ووکس 14، عادل راشد 11 اور لیام لیونگسٹون صفر پر پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4، شوریف اسلام نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔