آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

Published On 10 October,2023 10:55 am

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

نامزدگیوں کا اعلان ستمبر کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بھارت کے شبمن گل، محمد سراج اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے جنوبی افریقہ کی لاورا ولفارٹ، نڈائن ڈی کلرک اور سری لنکا کی چمازی اتھاپتھو کو نامزد کیا گیا ہے۔