ذکا اشرف کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

Published On 13 October,2023 06:12 pm

احمد آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے احمد آباد میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کل احمد آباد میں ہونیوالے بھارت کیخلاف بڑے مقابلے سے قبل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ آج ذکا اشرف کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرے گا، عشائیے میں بی سی سی آئی اور سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔