لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے اس معاملے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے زینب عباس نے ایک نوٹ لکھا جس میں کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا بھر میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے، بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا ۔
زینب عباس نے کہا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے رد عمل نے مجھے خوفزدہ کیا۔
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) October 12, 2023
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں۔