احمد آباد: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نئی تکنیک اپنالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے نیٹ میں 1 گھنٹے تک کلدیپ یادیو کی طرح لیفٹ آرم رسٹ سپنر کا سامنا کیا اور سپن باؤلر کے خلاف سویپ اور ریورس سویپ شاٹ کی بھرپور پریکٹس کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رضوان نے کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھارت کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی بھی بتائی۔