ورلڈ کپ 2023ء: بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج مقابلہ ہو گا

Published On 13 October,2023 04:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

عالمی ایونٹ کے 11 ویں میچ میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایم اے چدم برم کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں کیویز نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ بنگلا دیش ایک میچ جیتا اور دوسرے میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔