احمد آباد: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کیخلاف قومی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ کل 1:30 پر احمد آباد میں شروع ہوگا۔