پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں شکست، سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

Published On 31 October,2023 05:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سری لنکا نے انڈر 19 ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیزیز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے دی۔

آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کوجیت کیلئے 294 رنز کا ہدف دے تھا، سری لنکا کی جانب سے سانتھ جے وردھنے 82 رنزبناکرنمایاں رہے، روساندا گاماگے نے 66 اور پلندو پریرا نے 47 رنز بنائے۔

پاکستان کے عبید شاہ، محمدابتسام اورعرفات منہاس نے 2، 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

294 رنز کے ہدف کےتعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 128 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، عرفات منہاس 57 رنزکی اننگز کھیل سکے، وہاس تھیومیکااورمالشا تھاروپاتھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

مہمان ٹیم نے پانچ میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز 2-3سے اپنے نام کی ہے۔