مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مخلوط حکومت میں شامل 29 رکنی کابینہ کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، فیصل ممتاز راٹھور کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، سردار محمد حسین کو بہبود آبادی آبپاشی، سردار میر اکبر کو زراعت و لائیوسٹاک، عامر غفار لون کو ماحولیات کا قلمدان دیا گیا۔
دیوان چغتائی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ارشد حسین توانائی، عبدالوحید قانون و انصاف پارلیمانی امور و انسانی حقوق، احمد رضا مذہبی امور و اوقاف، چودھری رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، عبدالماجد خان خزانہ و امداد باہمی، راجہ محمد صدیق کو صنعت و کامرس، لیبر ویلفیئر اوزان و پیمائش کا قلمدان ملا۔
چودھری محمد اکبر خوراک، جاوید بڈھانوی بحالیات، بازل نقوی سماجی بہبود ترقی و نسواں، جاوید ایوب زکوٰۃ و عشر، عامر الطاف اے جے کے ٹیوٹا، اظہر صادق مواصلات و تعمیرات عامہ، نثار انصر صحت عامہ، چودھری اخلاق ریونیو و کسٹوڈین، اکمل سرگالہ جنگلات، ظفراقبال ملک کو ہائر ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا۔
فہیم ربانی آثار قدیمہ، سیاحت، یاسر سلطان فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، جاوید بٹ ٹرانسپورٹ، عاصم بٹ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر، قاسم مجید منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی، عامر یاسین ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ضیاء القمر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان تفویض کیا گیا۔