اقوام متحدہ کے قیام کو 78 سال مکمل، کشمیر کے معاملے پر مکمل خاموشی

Published On 24 October,2023 11:41 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے قیام کو 78 سال مکمل ہوگئے ہیں جبکہ کشمیر کے معاملے پر دانستہ خاموشی برقرار ہے، 5 قرار دادیں منظور ہونے کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا۔

اقوام متحدہ کا قیام اکتوبر 1945ء میں ہوا، ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو 1948ء میں ناجائز طور پر ضم کرلیا۔

عالمی ادارہ اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قرار دادیں منظور کر چکا ہے، اقوام متحدہ کی ان قرار دادوں کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا۔

مقبوضہ کشمیر میں اب تک اڑھائی لاکھ کشمیری شہید اور ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں ہو چکی ہیں، ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔