سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کے بیجی بہارا میں قتل عام کو 30 سال مکمل ہوگئے، 22 اکتوبر 1993ء کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 51 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔
بھارتی فوج نے اکتوبر 1993ء کو بیجی بہارا میں درگاہ حضرت بل کا محاصرہ کیا، نمازیوں کو روکنے کیلئے 74 بی ایس ایف بٹالین نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 کشمیری شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج نے متاثرین کی امداد کیلئے آنے والے طبی اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی نشانہ بنایا، قتل عام کو چھپانے کی خاطر بھارتی حکومت نے میڈیا بلیک آؤٹ کر دیا تھا، گزشتہ 30 سال سے بیجی بہارا کے مظلوم عوام انصاف کے منتظر ہیں۔
سال 2007ء میں بھارتی عدالت نے معاوضے کی پیشکش کی جسے ورثا نے ٹھکرا دیا، بھارتی حکومت کے اپنے قائم کردہ کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں بھی بی ایس ایف کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔