سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقوں گڈول اور کوکرناگ میں محاصرے کے دوران حملے میں 3 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔
کرنل من پریت سنگھ، میجر اشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ ضلع اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس کے دوران ایک گھر میں چھپے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، حملے میں تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید بھی کیا گیا جبکہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایک عسکریت پسند بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوا جس کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم کشمیری پولیس اس کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی اور نوجوان کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔