آکاش چوپڑا بھی شاہین آفریدی کے مداح نکلے،فاسٹ باولر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

Published On 02 November,2023 10:05 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا آئی سی سی ورلڈکپ میں فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی شاندار باولنگ پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کےمطابق کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پرانی گیند پر جس طرح فاسٹ باولر نے محمود اللہ کو آؤٹ کیا وہ خوبصورت لمحا تھا، فاسٹ باولر نے وسیم اکرم کی یاد تازہ کروائی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینا تاریخی سنگ میل ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں شاہین آفریدی 7 میچوں میں 16 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر ہیں، انہوں نے 19.93 کی اوسط باولنگ کروائی ہے۔