پاکستان ویمن اے ٹیم نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

Published On 08 November,2023 10:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ویمن اے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل لاہور میں سموگ کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے، قیانا جوزف 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رامین شمیم اور عمیمہ سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن اے نے 98 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا، شوال ذوالفقار نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عمیمہ سہیل پلیئر آف دی میچ جبکہ شوال ذوالفقار پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔

اختتامی تقریب میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔