لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی پسلی میں کھچاؤ کے بعد ان کا کولکتہ کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی کرایا گیا۔
بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی حارث رؤف پسلی میں کھچاؤ کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر آ گئے تھے، انہیں باؤلنگ کے دوران پسلی میں درد اور کھچاؤ محسوس ہو رہا تھا، قومی ٹیم کے کولکتہ پہنچنے کے بعد حارث رؤف کا مقامی ہسپتال میں آیم آر آئی کرایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ زیادہ خطرناک نوعیت کی نہیں آئی ہے اور یہ معمول کا ٹیسٹ تھا، انگلینڈ کے خلاف میچ میں ابھی وقت ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ حارث رؤف جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ ہفتے کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری اور اہم میچ کھیلنا ہے، اس میچ میں فتح فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کا ورلڈکپ مشن جاری رہے گا یا نہیں۔