دبئی: (دنیا نیوز) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیپال انڈر 19 کی آدھی ٹیم صرف 46 کے اسکور پر پولین لوٹ گئی پھر اوتم ماگر اور دیپیش کندل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑ کر پوزیشن بہتر بنائی اوتم ماگر نے 51 رنز بنائے دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 8, 2023
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 152 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس نے 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سعد بیگ نے 56 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔
فاسٹ بولر محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں، یہ کسی بھی پاکستان کے بولر کی انڈر 19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے، شاہین شاہ آفریدی نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2023
پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو انڈیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔