کینبرا: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی بلے باز کو مشکل نہیں سمجھتے۔
کینبرا میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کنڈیشنزسے خود کو ہم آہنگ کیا ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2023
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میچ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بہت مدد ملے گی، وارم اپ میچ میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی۔
قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں اپنی بنیادی چیزوں پر عمل کر کے باؤلنگ کروں، کسی بھی بیٹر کو مشکل نہیں سمجھتا، اگر ٹیسٹ میں موقع ملا تو بہترین پرفارمنس دیکر ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔