کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار، 2 منشیات فروش بھی گرفتار

Published On 09 December,2023 03:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 2 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزمان عادی مجرم اور دیگر مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں، پولیس نے تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔