پتوکی: (دنیا نیوز) دو مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت دو افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلی واردات محلہ ملک پورہ میں جہاں معمولی تلخ کلامی پر امین نامی ملزم نے چھریوں کے وار کرکے احمد نامی نوجوان کو قتل کردیا جبکہ دوسری واردات نجی ہاؤسنگ سکیم میں ھوئی جہاں نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اطلاعات ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، نوجوان اور خاتون کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔