عارف والا: بیوی نے بہن کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا، لاش گھر میں دبا دی

Published On 08 December,2023 04:37 am

عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل کا افسوسناک واقعہ عارف والا کے قصبہ قبولہ شریف میں پیش آیا جہاں بہن کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کے جرم کا پردہ فاش ہوا، ملزمہ ناہید اختر اور سدرہ نے دو ماہ قبل مبارک علی کو قتل کر کے لاش کو گھر میں زمین کھود کر دفن کر دیا۔

پولیس کے مطابق بیوی اور سالی نے مبارک علی کو قتل کر کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، مقتول کے ہمسایوں نے شک کی بنا پر پولیس کو اطلاع دی، خواتین کی نشاندہی پر 2 ماہ بعد لاش کی باقیات برآمد کر لیں، خواتین نے دوران تفتیش مبارک علی کو 3 ماہ قبل قتل کرنے کا اعتراف کیا۔