پشاور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران خاتون کو گرفتار کر لیا، گرفتار خاتون کے بھتہ خوری واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون اپنے بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کر رہی تھی، بھتہ خور خاتون کی شناخت مریم بی بی کے نام سے ہوئی۔
ملزمہ مریم افغان نیٹ ورک فون نمبروں سے رابطے اور کالز میں ملوث تھی، ملزمہ نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون نے بھیس بدل بدل کر ایک مقام پر بھتے کا لیٹر بھی پھینکا، گرفتار ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک میں موجود ارکان کی گرفتاری کے لئے مہمند اور پشاور میں کارروائی جاری ہے۔