پرتھ: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے کے قریب شدید درد کی شکایت کی تھی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد اسی روز ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر آف اسپنر ساجد خان کے نام کی منظوری دی ہے جو سفری دستاویز مکمل ہونے کے بعد پرتھ روانہ ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔