میلبرن: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائیریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے میلبرن ٹیسٹ میں جان ماری لیکن بدقسمتی سے اہم لمحات میں غلطیاں ہوئیں۔
میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا میلبرن ٹیسٹ میں ٹیم زیادہ متحد اور ہر کھلاڑی جارحانہ انداز میں کھیلتا نظر آیا، پاکستان ٹیم شاندار کھیلی، کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے اختتام سے آدھے گھنٹے تک ہماری بھی جیت نظر آرہی تھی، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہراسکتے تھے، ہم جیت کے قریب تھے لیکن بدقسمتی سے جو اہم لمحات تھے وہاں غلطیاں ہوئیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پہلی اننگز میں 50 سے زیادہ رنز اضافی دیئے جس پر دکھ ہوا، پہلی اننگز میں ایک اچھی پاٹنرشپ لگی لیکن پھر ڈیرھ گھنٹے میں 5 آوٹ ہو گئے، اہم مواقع پر کیچ ڈارپ کیے لیکن اچھے کیچ بھی لیے، میلبرن ٹیسٹ میں یہ ایسے لمحات تھے جس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور ٹیسٹ ہار گئے۔
— Tayyab khan (@Tayyabk47358521) December 29, 2023
انہوں نے کہا کہ شان مسعود اور بابر اعظم، رضوان اور سلمان جب وکٹ پر تھے تو جیت نظر آرہی تھی، رضوان کا فیصلہ ایسا ہوا جہاں سے میچ پلٹ گیا، میں ہمیشہ مانتا ہوں کہ امپائر کال میچ پلٹ دیتی ہے، امپائزر کال کبھی فیور میں جاتی ہے اور کبھی خلاف چلی جاتی ہے، جو بال تین اسٹمپ کو لگے وہ آؤٹ ہونا چاہیے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا بابر اعظم شاندار بیٹر ہیں ان کی بڑی اننگز کیلئے دعا گو ہوں، بابر اعظم نے وکٹ پر وقت گزارا وہ بہت اچھا لگا، میلبرن ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی محنت میں کمی نہیں نظر آئی، یہ حقیقت ہے پرتھ ٹیسٹ خراب کھیلے لیکن میلبرن ٹیسٹ میں فائٹنگ اسپرٹ نظر آئی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،کھلاڑی لڑ کر ہارے اس وجہ سے مطمئن ہوں۔