لاہور: (ویب ڈیسک) میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کی بدولت ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی تو وہ ایکس ٹرینڈز میں جگمگانے لگے۔
شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے عثمان خواجہ کو صفراور لبوشین کو 4 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میر حمزہ نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
31 سالہ میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا، میر حمزہ کی شاندار گیندوں پر کمنٹیٹرز کی جانب سے رد عمل دیا گیا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، میچ کمنٹرز نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے پر فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو "نیا ہیرو" قرار دیا۔
— Ameer Hamza Asif (@AmeerHamzaAsif) December 28, 2023
حمزہ کی پرفارمنس نے انہیں ہیش ٹیگ MirHamza# کے ساتھ ایکس ٹرینڈ میں داخل کیا اور کرکٹ کے شائقین اس سپیل کو بہترین اوور قرار دے رہے ہیں۔
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) December 28, 2023
جب انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کیا تو پاکستان کے شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں کافی پزیرائی ملی، اس موقع پر صارفین کا کہنا تھا کہ میر حمزہ کی 2 گیندوں پر 2 وکٹ گرنے کے بعد میلبرن میں پاکستان سرفہرست ہے۔