میلبرن: (دنیا نیوز) میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باؤلرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو محض 131 کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس دوران باؤلرز نے 7 وکٹیں لیں۔
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے بدقسمتی سے ایکسٹراز کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے جو تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں ریکارڈ ہے۔