میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ڈراپ کرنے کا لفظ سخت ہے سرفراز کو تھوڑا آرام دیا ہے۔
میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ سرفراز احمد نے چار سال بعد بہت اچھا کم بیک کیا تھا، ڈومیسٹک میں بہترین انداز میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن محمد رضوان کا ریکارڈ ان کنڈیشن میں ابھی اچھا لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ان کنڈیشن میں جو بہترین ہو اس پر مشتمل ٹیم بنائیں، کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشن سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:میلبرن ٹیسٹ: 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، رضوان ٹیم میں شامل
شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، اگر ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہو گا، موجودہ ریڈ بال میں تیز کھیلنا ہوگا، ریڈ بال میں اس کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کو انجری تو ہوتی ہے، فاسٹ باؤلرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے، ان ٹیسٹ کرکٹ میں بہت لوڈ ہوتا ہے، کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ زیادہ کھیلیں، کاؤنٹی کرکٹ میں ریڈ بال کرکٹ سے تجربہ ملے گا۔