پاکستان کا دورہ آسڑیلیا، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت بڑھ گئی

Published On 24 December,2023 01:45 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے جس میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ منگل 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہو رہا ہے جس کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر پاکستان فین زون قائم کرنے اور تین روزہ میلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کو پاکستان کے روایتی کھانےاور چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔