لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان ہے۔
اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا توامکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر سڈنی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ تازہ دم ہو کر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں حصہ لے سکیں۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے 27 اوورز میں 96 اور دوسری اننگز میں 18.2 اوورز میں 76 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
ٹی 20 ٹیم میں صائم ایوب اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی بنانے کی بھی تجویز ہے، سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ تین فروری سے شروع ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔