میلبرن: (ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔
پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ سٹرین کی شکایت کی تھی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کا ایم آر آئی سکین کرایا گیا ہے اور رپورٹ کا جائزہ لے کر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں خرم شہزاد نے 22 اور دوسری اننگ میں 16 اوورز کرائے تھے، انہوں نے میچ میں 5 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔