دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹ بھی کاٹ دیے گئے ہیں۔
2 پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اوورز مقررہ وقت میں کم کرانے کی مرتکب ہوئی ہے، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔