پرتھ: (ویب ڈیسک) بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، وہ بین الاقوامی سطح پر 13 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے 5 ویں کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ رنز 49.08 کی اوسط سے بنائے جو ٹاپ 5 بیٹرز سے زیادہ بہتر ہیں، 301 اننگز کے دوران بابر نے 31 سنچریاں اور 81 ففٹیز سکور کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ: سلیکشن کمیٹی کا بابر اعظم کو آرام دینے پر غور
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20541 انٹرنیشنل رنز انضمام الحق نے بنائے، ان کے بعد یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد موجود ہیں، پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم صرف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔