پرتھ: (دنیا نیوز) پرتھ ٹیسٹ میں قومی باؤلر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کر لیں۔
عامر جمال ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد اور شاہد آفریدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023
اس کے علاوہ محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی اور ابرار احمد نے بھی پہلے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
عامر جمال سے قبل عارف بٹ نے 1964 میں میلبورن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
عامر جمال نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز پر 487 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔