میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر میچ پر فی الحال ہماری گرفت ہے، کل آسٹریلیا کو 250 پر آؤٹ کرنے کی کوشش ہوگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2023
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بولنگ یونٹ کیلئے پہلا دن اچھا رہا رنز کم دیے ، کوشش ہوگی کل آسٹریلیا کو 250 پر آوٹ کردیں ، میچ پر فی الحال ہماری گرفت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رفتار کس بولر کی کم ہوئی انہیں نہیں معلوم اور انہوں نے کبھی 150 کی اسپیڈ سے بول نہیں کی، وہ افواہوں پر دھیان نہیں دیتے۔