لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر آج آسٹریلیا جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور سی ای او سلمان نصیر الگ الگ روانہ ہوں گے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی آج جبکہ سلمان نصیر رات کو آسٹریلیا جائیں گے۔
سلمان نصیر پاکستان اور آسٹریلیا کا جاری میلبرن ٹیسٹ بھی دیکھیں گے، ذکاء اشرف اور سلمان نصیر کا دورہ آسٹریلیا ایک ہفتے پر مشتمل ہے، سلمان نصیر دو یا تین جنوری کو واپس لاہور پہنچیں گے۔
پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پاکستان ٹیسٹ سکواڈ، ٹیم مینجمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے، دورہ پر ذکاء اشرف اور سلمان نصیر کی کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ ذکاء اشرف نے ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل دورہ آسٹریلیا پر جانا تھا مگر ذاتی مصروفیات کے باعث دورہ تاخیر کا شکار ہوا۔