میلبرن: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سینچریاں سکور کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔
میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود نے 54 جبکہ دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے اور یوں وہ 1983 میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
اس سے قبل حنیف محمد نے 1964 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جب انہوں نے 104 اور 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ 1983 میں عمران خان نے 83 اور 72 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود 2023 میں یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں 2014 میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔