دوسرا ٹی 20 میچ: قومی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

Published On 14 January,2024 09:19 am

ہملٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

دوسرے میچ کے لئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پلیئنگ الیون ہی دوسری میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان اور حارث رؤف شامل ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر اور عباس آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہملٹن میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔