دوسرا ٹی 20: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج جوڑ پڑے گا

Published On 14 January,2024 08:14 am

ہملٹن: (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا، قومی ٹیم کو سیریز میں کم بیک کا چیلنج درپیش ہے، کپتان شاہین شاہ آفریدی جیت کیلئے پر امید ہیں، پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ 17 جنوری کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں ہوگا۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔