دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جلد سعودی عرب میں بھی جگہ جگہ کرکٹ نظر آئے گی۔
سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی اور انہیں اپنی 2003ء کے ورلڈ کپ کی اصل جرسی تحفے میں دی۔
شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں نے شہزادہ سعود بن مشعل کو جنوبی افریقا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 کی اپنی اصل جرسی پیش کی۔
سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ پر مزید لکھا ہے کہ شہزادہ سعود بن مشعل کے ویژن کی بدولت آئندہ برسوں میں سعودی عرب میں جگہ جگہ کرکٹ نظر آئے گی۔
It was an honor meeting His Excellency Prince @saudmishal . With his vision, cricket in Saudi Arabia will go places in years to come.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 16, 2024
I presented him my original jersey from World Cup 2003 played in South Africa. pic.twitter.com/m2hHf9aeqH